حیدرآباد،یکم ؍ جون(پریس نوٹ)مولانا آزاد نیشنل اْردو یونیورسٹی میں پہلی
دفعہ تعلیمی سال 2015-16 سے تاریخ میں ایم اے پروگرام کا آغاز کررہی ہے۔ اس
کا مقصد یہ ہے کہ تاریخ کی بازیافت کی جائے مختلف النوع ثقافتوں کو فروغ
دیا جائے۔ پُرامن بقائے باہم اور انسانی فلاح و بہبود کو پروان چڑھایا جائے
۔ طلبا کو مختلف مسابقتی امتحانات (competitive examinations) کے لیے تیار
کیا جائے اور انہیں اکیسویں صدی کے عصری رجحانات اور تقاضوں سے ہم آہنگ
کیا جائے۔ اس
کورس کو نہایت تجربہ کار اور قابل اساتذہ پڑھائیں گے۔ایم اے
تاریخ کے سال اول میں داخلہ گریجویشن امتحان میں کم از کم 40فیصد نشانات کے
حاصل کرنے پر مبنی ہوگا۔
رجسٹریشن کے لیے آخری تاریخ 2؍ جولائی 2015ہے۔ ہر طالب علم کو میڈیکل
انشورنس کی سہولت دی جاتی ہے۔ یونیورسٹی میں طلبہ کیلئے دستیابی کی صورت
میں ہاسٹل بھی فراہم کیے جاتے ہیں۔ مزید تفصیلات ڈاکٹر شیخ محبوب باشا،
اسسٹنٹ پروفیسر سے موبائل نمبر 9160579705 یا ویب سائٹ www.manuu.ac.in سے
حاصل کی جاسکتی ہیں۔